فلم
ناسپاس ایران کی بنائی ہوئی ہے جو حضرت
موسیٰ علیہ السلام کے دور میں ہونے والے ایک واقعہ کی کہانی پر بنائی گئی ہے۔ اس
فلم کا مرکزی خیال حضرت موسیٰ اور گائے کی
قربانی کا مشہور قرآنی واقعہ ہے ، حضرت
موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک شخص جس کا نام عامل تھا اپنی شادی والے دن قتل
ہو جاتا ہے اور اس کا معمہ حل کرنے کیلئے خدا کی طرف سے ایک گائے کو ذبح کرنے کا
حکم آتا ہے اور حکم خداوندی سے عامل زندہ ہو کر اپنے قاتل کی نشاندہی کردیتا ہے۔
لیکن اس وقعے کے ضمن میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ بنی اسرائیل کی
نافرمانیاں اور کارستانیاں بھی فلمائی گئی ہیں کہ حضرت موسیٰ دشمن سے جنگ کا حکم
دیتے ہیں اور بنی اسرائیل حضرت موسیٰ کو کہتے ہیں کہ تم اور تمھارا خدا جا کر لڑیں
اور گائے ذبح کرنے میں ٹال مٹول۔۔۔وٖغیرہ
یہ
فلم ایران کی بنائی ہوئی ہے اصل فارسی زبان میں ہے جس کا نام فارسی
"ناسپاس" ہے اور اس کو اردو میں ڈب کیا ہے پیام اسلامی ثقافتی مرکز نے
اور اس کا اردو نام"نامناسب" رکھا ہے اور اس فلم کو پیام نے اپنے ڈیلی موشن چینل
پر نشر کیا ہے ہم نے اسے آپ کی سہولت کے لیئے یہاں پر آسانی سے پیش کیا ہے تا کہ
آپ دیکھ سکیں اور ڈؤنلوڈ بھی کر سکیں۔
یہ
فلم دو حصوں پر مبنی ہے اس فلم کے دونوں حصے آنلائن پلے کے لئے نیچے دیئے گئے ہیں
اور ہر حصے کی ویڈیو کے نیچے ڈؤنلوڈ کا بٹن بھی دیا گیا ہے جس پر کلک کر کے آپ
ڈؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
![]() |
فلم ناسپاس حصہ اول |