شہيد مطہری کی کتاب "سچی کہانیاں جلد اول"سے اقتباس
کہانی "دعا کی خواہش"
ایک شخص نہایت اضطراب و پریشانی کے عالم میں امام جعفر صادق
علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا ۔
"میں بہت غریب اور فقیر آدمی ہوں۔ آپ میرے لئے دعا کر
دیں تا کہ پروردگار عالم میرے رزق میں وسعت دیدے اور مجھے تمام پریشانیوں سے نجات
مل جائے ۔"
امام نے ارشادفرمایا : ” میں تیرے لئے ہرگز دعا نہ کروں گا ۔“
اسی شخص نے ٹھنڈی سانس بھرتے ہوئے کہا : اے امام! آخر کیا وجہ ہے کہ آپ میرے لئے دعا نہیں کریں گے؟
امام نے جواب دیتے ہوئے فرمایا: ”تجھے اچھی
طرح معلوم ہے کہ پروردگار عالم نے اس کام کے لئے ایک راستہ معین کر رکھا ہے ۔ اس
نے حکم دیا ہے کہ تلاش و معاش کے لئے گھر سے باہر نکل پڑو اور محنت سے کام لو اور
تو یہ چاہتا ہے کہ گھر سے باہر نکل کر تلاش معاش کے بجائے دعا کے زور سے روزی کو
اپنے گھر ہی بلا لئے "۔
![]() |
کہانی "دُعا کی خواہش" |
![]() |
کہانی "دُعا کی خواہش" |