کتاب بانگ بیداری (ڈؤنلوڈ کریں)

 

کتاب بانگ بیداری (ڈؤنلوڈ کریں)

 

زیر نظر کتاب ” بانگ بیداری استاد محترم سید جواد نقوی حفظہ اللہ کے دو مختلف خطبات کا مجموعہ ہے۔ یہ کتاب دو فصلوں پر مشتمل ہے۔
پہلی فصل " تحریک بیداری امت مصطفی میم کے خدو خال ، اہداف و مقاصد اور
دوسری فصل " تحریک بیداری امت مصطفی امام کی قرآنی شکل کے عنوان سے ہے۔

کتاب کی ابتداء میں استاد محترم نے تین اہم نکات کی وضاحت کی ہے۔ جن میں سب سے پہلے ایک قانونِ الہی کی طرف توجہ دلائی ہے۔ جسے فلسفہ نے کشف کیا ہے۔ وہ قانون یہ ہے کہ اگر کوئی عمل ایک پہلو سے دینی ہو لیکن اس کا دوسرا پہلو غیر دینی ہو تو مجموعی طور پر یہ عمل غیر دینی ہی کہلاتا ہے یعنی حق و باطل کے ملاپ کا نتیجہ ہمیشہ باطل ہی ہوگا۔ ماں یا باپ میں سے اگر کوئی ایک بیمار ہوتو بین حتما بیمار ہی پیدا ہوگا۔ اسی طرح اگر پاک اور ناپاک پانی کو ملائیں تو نتیجہ یقینا نا پاک پانی کی صورت میں ہوگا۔ اس قانون کے تناظر میں اگر ہم انفرادی یا اجتماعی کام کرتے ہیں تو اس کے تمام پہلو دینی ہونے چاہئیں ۔ لہذا دینی اہداف و

مقاصد کی تکمیل کیلئے راہ ، روش و طریقہ کار بھی حتما دینی ہی ہونا چاہئے۔ جب یہ نکتہ ملے ہو گیا تو پہلے قدم پر بیداری و آگاہی کی ضرورت ہے۔ استاد محترم نے معلومات علم و بیداری کے فرق کو واضح کرتے ہوئے فرمایا کہ بیداری سے مراد معلومات نہیں اور نہ ہی علم کو ہم بیداری و شعور کہہ سکتے ہیں۔ صرف تعلیمی ڈگریاں لینے سے بیداری

نہیں آتی۔

جب بیداری حاصل ہو جائے تو تیسری چیز امت سازی ہے جو قرآن میں انبیاء کی اصلی ماموریت بیان کی گئی ہے۔ قوموں قبیلوں ، گر ہوں اور جزبوں کو امت میں تبدیل کرنا۔

یہ کتاب آپ نیچے دئے گئے بٹن کے ذرئعے ڈؤنلوڈ کر سکتے ہیں اور خریدنے کےلیئے کسی بھی متاب سنٹر سے رابطہ کر کے خرید سکتے ہیں

کتاب بانگ بیداری (ڈؤنلوڈ کریں)
کتاب بانگ بیداری (ڈؤنلوڈ کریں)

کتاب ڈؤنلوڈ کریں


مواد سے پہلے اشتہارات

مواد کے بعد اشتہارات