حسینی عزادار(کتاب ڈؤن لوڈ کریں)
نام
کتاب ــــــــــــــــــــــ حسینی
عزادار
مؤلف ــــ استاد
بزرگوار آغا سید جواد نقوی
ناشرـــــــــ اسلامک
اجوکیشن سینٹر کراچی
اشاعت ــــــــــــــــــــــ نومبر
2014
صفحات ـــــــــــــــــــــــــــــــــ100
یہ
کتابچہ استاد محترم کی محرم الحڑام میں کئے گئے 3 خطابات کو مجموعی تحریر میں
کتابچہ کی صورت میں اسلامک ایجوکیشن سنٹر کراچی نے محرم الحرام کی مناسبت سے 2014 میں شایع کیا اور
عوام الناس کے مطالعہ کے لیئے اپنی ویبسائیٹ اور موبائل ایپ پر پی ڈی ایف میں بھی
پبلش کر دیا ہے مفت میں وہاں سے ڈؤن لوڈ کر کہ انقلاب میڈیا نے آپ کے لیئے آسانی
سے یہاں پر ڈؤنلوڈ کرنے کے لیئے پیش کیا ہے نیچے کتاب کا سرورق دیا گیا ہے اور
سرورق کے نیچے ڈؤنلوڈ کا بٹن دیا گیا ہے جس پر آپ کلک کر کے ڈؤنلوڈ کر سکتے ہیں
اور کتاب ہارڈ منگوانے کے لیئے متاب سنٹر لاہور یا کسی بھی کتاب گھر سے رجوع کر
سکتے ہیں۔
اس
کتاب میں مندرجہ فصلیں ہیں:
فصل اول: ہم حسین و غم حسین
فصل دؤم: کربلا عقیدت سے حقیقت تک
فصل سوم: اسرار شب عاشور
ان مضامین میں استاد محترم نے ان رموز
و نکات کی طرف اشارہ فرمایا ہے جنہیں اکثر مبلغین فراموش کر دیتے ہیں۔ جس کی وجہ
سے تحریک امام حسین ؑ سے متعلق صحیح حقائق عوام تک نہیں پنہچ پاتے۔
استاد محترم نے ان مضامین میں عزادار حسین کی خصوصیات بیان فرمائی ہیں اور وضاحت
کی ہے کہ جو "ہم" یعنی ارادہ و مقصد امام حسین کا تھا وہی ان کے عزادار
کا ہوناچاہئے اور جو "غم" امام کا تھا کہ امت یزید جیسے طاغوت کے سائے
میں ہے وہی غم امام کے عزادار کا بھی ہونا چاہئے جبکہ اس وقت عزادار کو عقیدت سے
آگے بڑھ کر حقیقت تک پنہچنے کی ضرورت ہے اور عزادار کو ہدف امام حسین کی تکمیل کے
لئے امربالمعورف و نھی عن المنکر کرتے ہوئے یزید وقت یعنی طاغوتی نظام کو نیست
و نابود کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اسی طرح
شب عاشور رسمی اعمال بجا لانے کے لئے نہیں بلکہ عزادار کو چاہئے کہ امام سے عہد
کرے اور اس رات کو حامل امانت بنے یعنی عزادار وہ امانتیں اٹھائے جو امام حسین
دینا چاہتے ہیں۔
امید ہے یہ کتاب تحریک حسینی و زینبی
کے احیاء اور مقصد امام حسین و عزاداری سید الشہداء کے حقیقی فلسفے کو سمجھنے میں
مددگار ثابت ہوگی۔
قارئین اس کتاب سے متعلق اپنی آراء سے
آگاہ فرما کر رہنمائی فرمائیں تاکہ اس کار خیر میں آئندہ مزید بہتری لائی جا سکے۔