کہانی "رسول اکرم ﷺ اور مسلمانوں کے دو گروہ"

 شہید مطہری کی کتاب "سچی کہانیاں جلد اول"سے اقتباس  کہانی "رسول اکرمﷺاور مسلمانوں کے دو گروہ

رسولﷺمقبول مسجد مدینہ میں داخل ہوئے تو ان کی نگاہ مسلمانوں کے ان دو گروہوں پر پڑی جو حلقہ بنائے ہوئے کسی کام میں مشغول تھے۔ ان میں سے ایک جماعت عبادت اور ذکر الٰہی میں مصروف تھی اور دوسرا گروہ تعلیم و تعلم اور سیکھنے سکھانے میں سرگرم تھا۔پیغمبر اسلام دونوں جماعتوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور اپنے قریب کھڑے ہوئے اصحاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "یہ دونوں گروہ نیک کام میں مصروف ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ دونوں گروہ میں شامل افراد نیکی اور سعادت پر گامزن ہیں۔" اس کے بعد آنحضرت نے اپنی گفتگو  کا سلسلہ بڑھاتے ہوئے ارشاد فرمایا "لیکن میں لوگوں کی تعلیم اور انہیں عقلمند بنانے کے لئے بھیجا گیا ہوں" یہ جملہ ادا کرتے ہوئے رسول مقبولﷺاس جماعت کی طرف بڑھ گئے جو تعلیم و تعلم اور سیکھنے سکھانے میں مصروف تھی۔ وہاں پنہچ کر وہ بھی ان لوگوں کے ساتھ پوری طرح سرگرم ہو گئے۔

کہانی "رسول اکرم ﷺ اور مسلمانوں کے دو گروہ"
 کہانی "رسول اکرم ﷺ اور مسلمانوں کے دو گروہ"

کہانی "رسول اکرم ﷺ اور مسلمانوں کے دو گروہ"
 کہانی "رسول اکرم ﷺ اور مسلمانوں کے دو گروہ"

مواد سے پہلے اشتہارات

مواد کے بعد اشتہارات