تحریر – علی عمران ہیسبانی- 2021 دسمبر
نئے سال کی مبارک دینا کیسا ہے ؟ اس موضوع کو سمجھنے کے لیے پہلے سمجھنا ہوگا کہ حقیقت میں سال ہے کیا؟ اور مبارک کیا ہے؟
تو آئیے سمجھتے ہیں کہ سال کیا ہے؟
سال
عیسوی شمسی
سال عیسوی حضرت عیسیٰ علیہ سلام سے منسوب ہے اور حضرت عیسیٰ علیہ سلام فقط عیسایوں کے نہیں بلکہ ہمارے بھی نبی ہیں اور انشاءاللہ ظہور امام زمانہ (مھدی) کے وقت امام زمانہ کے ہم رقاب و یار و مدد گار ہوں گے!
سال عیسوی میں بارہ ماہ ہوتے ہیں جس میں 31 یا
30 یا
28 دن ہوتے ہیں اور پورے سال میں
365 دن ہوتے ہیں اور ان کی تقویم اس طرح سے مرتب ہے کہ ایک سال میں ہماری زمین سورج کے گرد ایک چکر پورا کاٹ لیتی ہے اسی طرح یہ ایک سال پورا ہوتا ہے۔
اس کی جو گنتی چل رہی ہے جیسے ابھی 2022 چل رہا ہے اور 2023
آنے والا ہے یہ کیا ہے اس کے بارے میں بھی دو نظریے پائے جاتے ہیں ایک یہ کہ یہ گنتی حضرت عیسیٰ علیہ سلام کی یا اس کی شبیہ کے مصلوب ہونے کے دن سے شروع ہوئی ہے اور دوسرا یہ کہ حضرت مسیحؑ کی پیدائش کو اتنے (2022) سال گذر چکے ہیں یا اسی سال میں ہے یعنی دو ہزار بیسواں سال چل رہا ہے۔
اور اس سال کی تاریخ رات 12PM پر تبدیل ہوتی ہے اور ہر مہینہ کی تقویم کے مطابق 30 یا
31 دن پورے ہونے کے بعد نئے مہینے کا آغاز ہوتا ہے اس سال کا پہلا ماہ جنوری اور آخری ماہ دسمبر ہے.
ہجری قمری سال
ہجری سال چاند پر تقویم شدہ ہے اور یہ سال بھی ١٢ ماہ کا ہوتا ہے اور اس کے ماہ میں ٣٠ یا ٢٩ دن ہوتے ہیں اور اس کے ماہ کا آغاز چاند کی پیدائش کے بعد پہلی رویت پر ہوتا ہے اور اسی رویت کے وقت سے پچھلے ماہ کا اختتام اور نئے ماہ کا آغاز ہوتا ہے اور اس کی تاریخ کی تبدیلی چاند کی روزانہ رویت پر ہوتی ہے۔
اس سال کی گنتی جو آج ۱۴۴۵ ہے یہ رسول اکرم کی اور مسلمانوں کی تاریخی ہجرت مکہ تا مدینہ کے وقت سے ہوئی اور غالباً ١٤٤۵ سال ہجرت کو مکمل ہوگئے ہیں۔ اس سال کا پہلہ مہینہ محرم جب کہ آخری ماہ ذوالحج ہے۔
سال و تقویم کا مقصد
ان سالوں کی حقیقت کچھ خاص نہیں بس اپنے کاموں کو منظم کرنے کے لیے فلاسفرز نے یا خود بخود بوجہ ضرورت عوام کی روزانہ زندگی نے بنائے ہیں۔
اب سال
کا یا نیا سال آنے کا مطلب کچھ سمجھ گئے ہوں گے کہ اگر عیسوی سال نیا آئے تو یعنی مسیح کی ولادت کو گذرے ہوئے ایک اور سال گذر گیا اور ہجری سال نیا آنے کا مطلب ہے کہ ہجرت نبوی کو گذرے ہوئے ایک اور سال گذر گیا۔
ان دونوں باتوں میں ایک بات یہ بھی ہے کہ ہماری زندگی سے بھی ایک سال کم ہو گیا۔
عیسوی سال
پر کاموں
کو منظم کرنا کیسا؟
لہٰذا عیسوی سال کے تحت اپنے کاموں کو منظم کرنا حرج نہیں کیوں کے یہ آج کل انٹرنیشنل سال بن گیا ہے جیسا کہ انگلش زبان کا سیکھنا اشکال نہیں بلکہ انگریزی ثقافت اپنانا اشکال رکھتا ہے۔
لیکن بہتر اور احسن عمل یہ ہے کہ ہم مسلمان ہوتے ہوئے اپنے ہجری و اسلامی تقویم کے مطابق کاموں کو منظم کریں۔
یہاں پر اب آئیں مبارک کو سمجھتے ہیں کہ مبارک کیا ہے؟
"مبارک" ایک عربی لفظ ہے جس کی معنیٰ ہے کہ خدا برکت دے یا برکت ہو یعنی دعایہ لفظ ہے۔ اب یہ کہنا کہ آپ کو نیا سال مبارک ہو، یہ ایک دعا ہوئی کہ آئندہ سال آپ کے امور میں برکت ہو جیسے نئے گھر کی مبارک دینا یہ سب دعا ہے۔
میرے خیال میں نہ یہ غلط کام ہے بلکہ اچھا کام ہے کسی کو دعا دینا شریعت میں بھی احسن عمل ہے جو شریعت میں احسن ہے تو اس کے بارے میں علماء کچھ وضاحت کریں لیکن مجھ طالب علم کی نظر میں نئے سال کی مبارک دینا ایک اچھا عمل ہے اور حرج نہیں اور مراجع کا بھی فتوی حرام میری نظر سے نہیں گذرا۔
لیکن باقی جو جشن مناتے ہیں اور حرام کام کرتے ہیں وہ اس بحث سے علیحدہ ہے ہم نے فقط نئے سال کی مبارک پر گفتگو کی ہے۔
امید ہے کہ کچھ وضاحت ہو گئی ہوگی۔ (واللہ
اعالم)
آپ کو نیا سال بہت بہت مبارک ہو!
![]() |
Happy New Year |